the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی۔ پیر کو گرونانک جینتی کی چھٹی کے ایک دن بعد آج ملک بھر کے بینک کھل گئے ہیں۔ بینکوں-اے ٹی ایم کے باہر صبح سے طویل لائنیں نظر آ رہی ہیں۔ پیر کو چھٹی کی وجہ سے لوگ بینکوں میں پیسے جمع نہیں کر سکے۔ اس کے چلتے زیادہ تر اے ٹی ایم میں بھی پیسہ نہیں تھا اور لوگ پریشان گھومتے رہے۔ اسی وجہ سے آج بینکوں کے باہر زبردست بھیڑ ہے۔بینکوں نے حالانکہ حکومت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے بزرگوں وغیرہ کے لئے علیحدہ لائن اور کیش جمع کرنے والوں کے لئے اور نکالنے والوں کے لئے بھی علیحدہ لائن بنانے کے ساتھ ساتھ نظام کو چست درست برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن پھر بھی منگل کا دن پورے ملک کے لئے کافی گہما گہمی سے بھرا ہو سکتا ہے۔
ممبئی (بائیکلہ) - بینک کے باہر لوگ لمبی قطار میں صبح 5 بجے



سے کھڑے ہیں۔ لوگ غصے میں ہیں کیونکہ بینک کے عملے سے کسی طرح کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔ بینک کیش کی کمی کی وجہ سے روپے ایکسچینج نہیں کر رہے ہیں۔ لوگ میڈیکل اور اسکول فیس کے لئے روپے لینے آئے ہیں۔
مغربی بنگال (سلی گوڑی) - لوگ لائن میں لگے ہیں، لیکن وزیر اعظم کے فیصلے کی حمایت کر رہے ہیں۔ کولکتہ میں بینک کے باہر لوگوں کی لائن لگی ہے اور بینک کھلنے کے انتظار میں ہیں۔
دہلی (چاندنی چوک) - کچھ اے ٹی ایم میں خواتین رات سے کھڑی ہیں، لمبی قطار لگی ہے، لوگ پریشان ہیں۔
دہلی (میور وہار) - ایک شخص کا کہنا ہے کہ دقت ہو رہی ہے، بچوں کو دودھ پلانے کے بھی پیسے نہیں بچے۔ اسکول کی فیس بھی دینی ہے۔ ایک شخص کا کہنا ہے کہ کوئی پریشانی نہیں ہے۔  ملک کا بھلا ہو رہا ہے تو اتنی پریشانی تو جھیل لیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.